بی جے پی کی گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کا قبضہ ،پنجاب میں بی جے پی کا صفایا جاری

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
پنجاب کے گرداس پور لوک سبھاسیٹ پر بی جے پی امیدوار سولن سلاریا کو شکست دیکر کانگریسی امیدوار سنیل جاکھر نے بڑی جیت حاصل کی ہے ۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق گرداس پور بی جے پی کی سیٹ تھی جہاں سے 2014 میں ونود کھنا کو جیت ملی تھی ،اپریل 2017 میں ان کی وفات کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی جہاں ضمنی انتخاب کیلئے 11 اکتوبر کوووٹنگ ہوئی اورآج صبح سے کاﺅنٹنگ جاری ہے جس میں کانگریس نے بی جے پی کو شکست دیکر تاریخی جیت حاصل کرلی ہے،جبکہ عام آدمی پارٹی کے نمائندے تیسری پوزیشن پر رہے ۔