لال قلعہ بھی غداروں نے بنایاتھا۔کیا مودی وہاں جھنڈالہرانا چھوڑدیں گے ؟سنگیت سوم کے بیان پر اویسی کا پلٹ وار

نئی دہلی (ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
دنیائے محبت کی منفرد علامت تاج محل پر بحث ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ، مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے فائربرانڈ لیڈرسنگیت سوم کے متنازعہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیاہے،اویسی نے نے ٹویٹ کرکے کہا،لال قلعہ کو بھی غداروں نے بنایاتھاتو کیا وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل پر پرچم لہرانا چھوڑدیں گے ؟ کیا مودی اور یوگی غیر ملکی سیاحوں کو تاج محل کا دورہ کرنے سے منع کریں گے؟ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دہلی میں، حیدرآباد ہاو¿س بھی غداروں کی تعمیر کردہ عمارت ہے ،کیا مودی یہاں غیر ملکی مہمانوں کے میزبانی چھوڑ دیں گے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روزمیرٹھ ضلع کی سردھنا سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم نے کہاتھا کہ تاج محل غداروں کی بنائی ہوئی عمارت ہے ،ہندوستانی تہذیب کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ،دوسری جانب بی جے پی لیڈر نیلن کوہلی اور ریتا بہوگنی جوشی نے تاج محل کو ہندوستانی وراثت کا حصہ قراردیتے ہوئے سنگیت سوم کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قراردیاہے ۔غور طلب ہے کہ یوگی سرکار نے سیاحتی مقامات کی فہرست سے سال رواں تاج محل کا نام خارج کردیاہے ۔

SHARE