میرٹھ (ملت ٹائمز)
بی جے پی کے فائر برانڈ اوراشتعال انگیز بیان دینے کیلئے مشہور لیڈر سنگیت سوم نے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیزی سے کام لیاہے ،گذشتہ کل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایس پی لیڈر محمد اعظم خان کی بنائی ہوئی محمد علی جوہر یونیورسیٹی دہشت گردوں کا اڈہ ہے ،ایس پی کے دورحکومت میں غلط طریقے سے اس کیلئے فنڈنگ کی گئی ،انہوں نے مزیدکہاکہ انکوائری جاری ہے ،تفتیش کا عمل مکمل ہونے کا بعد اعظم خان اور ان کی یونیورسیٹی کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔
سنگیت سوم میرٹھ ضلع کے سردھنہ حلقہ سے ایم ایل اے ہیں اور اس طرح کی اشتعال انگیز بیان بازی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔





