دیوالی کا جشن ماتم میں تبدیل ،پٹاخاکمپنی میں دھماکہ

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ20 سے زائد زخمی اور فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوالی تہوار کے دن ملک میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی۔ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ہوئے اس حادثے کے بعد امدادی کام شروع کر دیے گئے جبکہ پولیس نے بتایا ہے لوگوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔