احمد آباد / نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے صوبے میں سیاسی ماحول میں تپش کا اضافہ ہوا ہے ۔ اسی سیاسی آب و ہوا کی تپش کے دوران پاٹی دار لیڈر ہاردک پٹیل نے صاف کیا ہے کہ وہ اب تک کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات نہیں کی ہے ، البتہ جب ان کی ملاقات راہل گاندھی سے ہوگی تو تمام میڈیا ہاو¿س ، سیاسی لیڈران اور بی جے پی کو مبینہ جاسوسوں کو اطلاع مل جائے گی ۔راہل گاندھی سے اپنی ملاقات کی قیاس آرائی اور بی جے پی کی طرف سے کئے جا رہے پروپیگنڈہ کی تردید کرتے ہوئے ہاردک پٹیل نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں راہل گاندھی جی سے ملاقات نہیں کی ہے؛ لیکن جب ملوں گا پورے ہندوستان کو مطلع کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئے جانے کے سوال پر ہاردک پٹیل نے کہا کہ اپنے دل پر ہاتھ رکھیں اور خود سے سوال کریں کہ میں نے کوئی گناہ نہیں کیا تو پھر فائیو اسٹار ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج لیک کیوں کیا گیا ؟ مخالفین بالخصوص بی جے پی کی طرف سے کانگریسی ایجنٹ کے طور پر ہارڈک پٹیل کو سوشل میڈیا پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ ہاردک پٹیل نے سخت لہجے میں مخالفین کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو مجھے کانگریس کا ایجنٹ کہتے ہیں وہ خود بی جے پی کے ایجنٹ ہیں، مجھے پرواہ نہیں ہے کہ بی جے پی کے لوگ ایسا کہہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہاردک پٹیل نے بی جے پی کو عالمی مجبور پارٹی کی سند دے کر کہاکہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی مسڈ کال پارٹی کو اپنا ممبر بنانے کے لئے اب ایک کروڑ روپے دینا پڑ رہا ہے۔ واضح ہو کہ پرسوں بی جے پی چھوڑنے والے ہارد ک پٹیل کے قریبی نریندر پٹیل نے پارٹی میں شامل ہونے کے لئے بی جے پی کی طرف سے ایک کروڑ کے آفر کا انکشاف کیا تھا۔ نریندر پٹیل نے 10 لاکھ روپے نقد پیش کئے اور بتایا کہ یہ رقم بی جے پی کی طرف سے انہیں دی گئی ہے اور مزید رقموں کی ادائیگی بعد میں کی جانی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ بی جے پی جاسوسی میں مہارت رکھتی ہے۔سنجے جوشی کی سی ڈی اور عورت کی جاسوسی کے بعد اب میری جاسوسی کر رہے ہیںجب کہ میں کوئی مجرم یا لٹیرا نہیں ہوں۔





