نفرت کے پجاری پہونچے محبت کی نگری میں، زندگی میں پہلی مرتبہ تاج محل کا کریں گے دیدار

آگرہ (ملت ٹائمز  )

گزشتہ دنوں تاج محل کو لے کر شروع ہوئے تنازعہ کے بیچ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو آگرہ پہنچے۔ یوگی تقریبا آدھے گھنٹے تک تاج محل میں رہیں گے ۔ اس دوران وہ مغل میوزیم کا بھی معائنہ کریں گے۔ وزیر اعلی مغربی گیٹ سے صبح 10:35 بجے تاج محل میں داخل ہوں گے۔
وزیر اعلی اے ایس آئی کے دفتر میں تاج محل کا پریزینٹیشن بھی دیکھیں گے۔ اس پریزینٹیشن میں تاج کے رکھ رکھاو، تحفظ اور انتظامات کی تفصیلات دی جائے گی۔
تاہم، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وزیر اعلی ویڈیو پلیٹ فارم تک رہیں گے یا ڈاینا سیٹ پر پہنچ کر فوٹو گرافی کرائیں گے

SHARE