آگرہ(ملت ٹائمز )
دنیا کے سات عجائب میں شمار تاج محل پر حال ہی !میں چلے ‘زبانی جنگ کے درمیان اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اس خوبصورت عمارت کا دیدارکر ہی لیا مسٹر یوگی شاہ جہاں اور ممتاز محل کے مقبرہ کے پاس تقریباً 30 منٹ ٹھہرے۔ انہوں نے اس کی کشش نقاشیوں انتہائی توجہ سے دیکھا۔ وہاں موجود حکام سے اس کے بارے میں کچھ پوچھا۔ انہوں نے تاج محل کو دیکھنے کے بعد کوئی فوری ردعمل کا توا اظہارتو نہیں کیا، لیکن وہاں تعینات ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی کو تاج محل کافی پسند آیا۔ شاید یہ پہلا موقع ہے جب مسٹر یوگی تاج محل دیکھنے گئے۔
مسٹر یوگی کے تاج محل میں جانے کے وقت میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو مغربی گیٹ پر ہی روک دیا گیا۔ تاج محل کے احاطے میں جانے کے لیے مغربی، مشرقی اور جنوبی دروازے ہیں۔ مسٹر یوگی مغربی دروازے سے اندر گئے اور اسی دروازہ سے تقریباً آدھے گھنٹے بعد باہر نکلے۔





