سماج میں صرف خواتین کا نہیںبلکہ مردوں کا بھی استحصال کیا جاتاہے :عرفان خان

ممبئی(ملت ٹائمز
بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکار ی کے لئے مشہور عرفان خان کاکہنا ہے کہ سماج کے ہر طبقے میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کا بھی استحصال کیا جاتا ہے ۔
عرفان خان نے سماج کے ہر طبقے میں ہونے والے استحصال پر اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔ عرفان خان نے کہا کہ سماج میں جو جہاں دبا ہوا رہتا ہے وہاں اس کا استحصال ہوتا ہے ۔ جس کا روعب ہوتا ہے و ہ استحصال کرتاہے ۔ جیسے آدمی کے پاس زیادہ طاقت ہے تو وہ عورت کا استحصال کرتا ہے اور عورت کے پاس اگر زیادہ طاقت ہے تو وہ مردو ں کا استحصال کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ ہی ممالک ہوں گے جہاں استحصال کے معاملے نہ ہوتے ہوں۔