ممبئی (ملت ٹائمز)
قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے آج جمعرات کو مشہور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ایک اور چارج شیٹ داخل کی ہے ،اس اس چارج شیٹ میں ان پر نوجوانوں کو دہشت گردی پر ابھارنے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ چارج شیٹ دفعہ 10 یو اے (پی ) اور آئی پی سی کی دفعات 120B ،153A295،298 اور 505)2( کے تحت دائر کی گئی ہیں۔این آئی اے ممبئی کی خصوصی عدالت میں ایک اپیل دائر کرکے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت طلب کی تھی ،جہاں سے این آئی اے کو اجازت ملنے کی بعد یہ چارج شیٹ آج دائر کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پر بیرون ملک میں جلاوطنی کی زندگی گزارر ہے ہیں،ان کا پاسپورٹ کالعدم قراردیا جاچکاہے ،ان پر دہشت گردتنظیموں سے تعلق ،اشتعال انگیز تقریر اور سماج میں نفرت پھیلانے کا الزام ہے ۔
دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ ڈاکٹر ذاکر نایک ایک امن پسند مبلغ ہیں،میڈیا ٹرائل کرکے ان پر اس طرح کے شدید الزامات لگائے گئے ہیں ،دہشت گردتنظمیوں سے ان کا تعلق نہیں ہوسکتاہے ۔





