ہاردک پٹیل کی کانگریس کو کھلی دھمکی :3 نومبر تک پاٹیدار ریزرویشن پر واضح موقف اختیار کریں یا پھر نتائج کا انتظارکریں

سورت (ملت ٹائمز)
پاٹیدار تحریک کے سربراہ ہاردک پٹیل نے کانگریس کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس پاٹیدار ریزرویشن کے سلسلے میں 3 نومبر تک کوئی بھی واضح موقف اختیا ر کرلے یا پھر نتائج کا انتظا کرے ۔
ٹوئٹر پر ہاردک پٹیل نے لکھاکہ 3 نومبر تک کانگریس یہ واضح کردے کو وہ پاٹیدار ریزرویشن کو قانی حیثیت کس طرح دے گی ورنہ امت شاہ جیسامعاملہ صورت میں ہوگا ۔یعنی ہارد ک پٹیل کانگریس کے خلاف تحریک چلائیں گے اور اس طرح دوران الیکشن کانگریس کو ایک بڑی مخالفت کا سامناکرناپڑے گا ۔
ملت ٹائمز کو ملی رپوٹ کے مطابق 3 نومبر کو راہل گاندھی گجرات میں ایک عوام ریلی سے خطاب کررہے ہیں ممکن ہے کہ اس میں کچھ اعلان کیا جائے ۔