رام رہیم کی طرح ایک اور ہائی پروفائل بابا کا پردہ فاش، سابق سادھوی نے درج کرایا ریپ کیس

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں
رام رحیم ، رام پال جیسے ڈھونگی اور بلاتکاری باباو¿ں کے بعد اب ایک اورہائی پروفائل بابا تنازعات میں گھرا ہے اور اس ملزم بابا کا شوق بھی من و عن رام رحیم بلاتکاری جیسے ہی ہیںاور اس پر الزام بھی اسی طرح کے لگے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق جودھپور کے ہائی پروفائل بابا مہنت کمار داس پر ان ہی کی ایک سادھوی نے عصمت دری کا الزام لگا کر بابا و¿ں کے ناپاک کرتوت کی پول کھول دی ہے ۔ واضح ہو کہ دہلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم بابا کی تلاش جاری ہے۔ 75 سال کے مہنت کمار داس قیمتی زیورات اور مہنگے لباس کا شوق رکھتا ہے ۔ دہلی اور جودھپور میں ان کے بڑے بڑے عالیشان آشرم ہیں۔ دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں بنے آشرم میں رہنے والی بابا کی سادھوی نے ان پر عصمت دری کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں کسی نہ کسی بہانے سے بلاتے تھے اور میرے ساتھ جو کیا وہ میں میڈیا سے بتا نہیں سکتی ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ 2012 میں بابا کے رابطے میں آئی۔ بابا کے کہنے پر اس نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر آشرم میں ایک دوسرے شخص سے شادی کر لی۔ شکار کے مطابق جب بابا نے اکتوبر 2014 میں اس کے ساتھ غلط کام کیا تو یہ بات اس نے اپنے دوسرے شوہر کو بتا دی۔ اس کے بعد دونوں نے آشرم چھوڑ دیا۔متاثرہ کا الزام ہے کہ اس بات سے ناراض بابا نے اس کے شوہر پر اس کی پہلی بیوی کی بیٹی سے ریپ کا کیس درج کرا دیا۔ فی الحال متاثر شوہر جیل میںقید ہے ۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ بابا مسلسل دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر خلاف کیا تو سب کا قتل کر وا دوں گا۔کورٹ کے حکم پر 2 اکتوبر کو بابا کے خلاف معاملہ درج ہوا اور تب سے بابا فرار ہے ۔ بابا کے عالی شان آشرم میں فی الحال سناٹا چھایا ہوا ہے۔ آشرم میں ہر طرف سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ آشرم میں کچھ خواتین ملیں، جنہوں نے بابا پر لگے الزامات کو غلط بتایاہے۔