اسرائیل اسرائیلی دہشت گردی ، ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس(ملت ٹائمزایجنسیاں)
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو فلسطینیوں کی طرف داری کے الزام میں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں )ایچ آر ڈبلیو( کے مندوب عمر شاکر کو ملک سے نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے عمر شاکر کو اندرون فلسطین میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی مگر اب اس فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صہیونی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کی انتہا پسند تنطیم شورات ھدین نے وزارت دخلہ کو درخواست دی تھی کہ وہ ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو ایک سال کے لیے مزید کام کی اجازت دینے کا فیصلہ منسوخ کرے۔تاہم صہیونی تنظیم کی طرف سے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر شاکر اسرائیل دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ صہیونی ریاست کے خلاف جھوٹ اور منفی پراپیگنڈہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔