نئی دہلی(ملت ٹائمز)
چھتےس گڑھ مدرسہ بورڈ کے چےئرمےن اور جامعہ ملےہ اسلامےہ کورٹ ممبر مرزا اعجاز بےگ نے دہلی دورہ کے دوران مےڈےا برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور رےاستی حکومت چھتےس گڑھ مسلمانوں کی تعلےمی پسماندگی کو سنجےدگی سے لےتے ہوئے مدرسہ بورڈ مےں اےن سی ای آر ٹی کی کتابوں کو شامل کرنے کا فےصلہ کر رہی ہے ےہ مسلمانوں کےلئے خوش آئند قدم ہے ۔ہمارے اسٹےٹ مےں آٹھ ماہ قبل سے ہی اسے لاگو کردےا گےا تھا ۔مسلمانوں کو غور کرنا چاہئے کہ وہ ترقی کے منازل کس طرح طئے کرےں ،جبکہ ستاروں پر کمندےں ڈالنے سے لےکر سمندر مےں غوطہ تک لگانے کا حکم قرآن الکرےم مےں دےا گےا ہے اور ہم نے اپنی قےمتی سرماےا کوصرف ثواب کے لئے مختص کر لےا ہے اس سے بڑا ظلم قرآن اور اسلام پر کےا ہو سکتا ہے ۔جو قوم دنےا مےں علم کی روشنی پھےلانے آئی تھی آج وہ قوم جدےد تعلےم سے کوسوں دور نظر آرہی ہےں ےہ کسی المےہ سے کم نہےں ہے ۔حکومت ہند مدرسوں مےں دےنی تعلےم کے ساتھ ساتھ جدےد تعلےم ،سائنس ،ٹکنالوجی کو داخل کرنا چاہتی ہے اس کا ہمےں استقبال کرنا چاہئے ۔ہم چاہتے ہےں کہ مدرسہ کے بچے جو جوآج بھی دری پر بےٹھنے پر مجبور ہےں انہےں فرنےچر ٹےبل پر بےٹانا چاہتے ہےں کےا اس سے کسی کو اعتراض ہو سکتا ہے ؟حکومت ہند چاہتی ہے کہ مدرسہ بورڈ کی اسناد اس قابل ہو کہ فارغ ہونے کے بعد کوئی ڈاکٹر بنے کوئی انجےنئر س بن کر ملک و قوم کی ترقی مےں اپنا بھرپور تعاون پےش کر سکے ۔پورے ملک کے مدرسہ بورڈ فروغ انسانی وسائل محکمہ کے تحت کام کرتے ہےں اس لئے محکمہ چاہتی ہے کہ ان کے زےر نگےں اعلی تعلےم ےافتہ طلبہ تےار ہو کر مےدان عمل مےں سرگرم ہو جائےں ۔مدرسہ کے بچوں کو مےن اسٹرےم مےں جوڑنا وقت کی پکار ہے ۔جدےد تعلےم کو شامل کرنا ترقی ےافتہ ہونے کی دلےل ہے ۔دےنی اور دنےاوی تعلےم کا حسےن امتزاج قائم کرنا حکومت ہند کی ترجےحات مےں شامل ہے ۔وزےر اعظم ہند نرےندر مودی اور ڈاکٹر رمن سنگھ اقلےتوںمےں تعلےمی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہےں ۔تمام ہی مدرسہ کو کمپےوٹرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔کسی بھی سماج کو تعلےم ےافتہ بنانا بہترےن کام ہے جسے حکومت ہند کررہی ہے ۔مسلمانوں کو کسی بھی طرح کی تشوےش مےں مبتلا ہونے کی ضرورت نہےں ہے ۔حکومت ہند سب کا ساتھ سب کے وکاس پرپابند عہد ہے ۔اس موقع پرڈاکٹر امتےاز احمد انصاری سکرےٹری مدرسہ بورڈ چھتےس گڑھ نے بھی خطاب کےا ۔
واضح رہے کہ اتر پردیش کی یوگی سرکار نے یوپی کے مدرسہ بورڈ کے نصاب میں این سی ای آر ٹی کی کتابوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کردیا ہے اور اب وہاں کے مدارس میں سائنس اور ریاضی کی تعلیمی لازمی طور پر دی جائے گی ۔





