نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
ملک کے حالات دن بد ن دگر گوں ہوتے جارہے ہیں ،بھگوا طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں الجھاکر اپنے مفاد کی تکمیل کررہی ہیں اور دوسری طرف ہم مسلمان بھی کسی نہ کسی طرح جانے انجانے میں ان کے طے شدہ ایجنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں اس لئے ملک کے حالات کو سمجھنا اور فرقہ پرست طاقتوں کی پالیسی پر گہرائی سے نظر رکھنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر منظور عالم نے کیا ۔انہوں نے اپنے پریس نوٹ میں مزید کہاکہ اس وقت گجرات اور ہماچل پردیش میںالیکشن ہورہے ہیں ،آئند ہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہوں گے پھر 2019 کے لو ک سبھا الیکشن کا وقت آجائے گا ۔
بی جے پی ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں یہ ثابت کرچکی ہے وہ الیکشن کاموں کی بنیاد پر نہیں جیتی ہے بلکہ وعدے ،جملے اور عوام کو خواب دیکھاکر اقتدار تک پہونچنے کا ہنر رکھتی ہے ،الیکشن کے موقع پر بنیادی ایشوز کے بجائے غیرضروری موضوعات کو چھیڑ دیا جاتاہے تاکہ عوام کا ذہن منشتر ہوجائے ،میڈیابنیادی اموراور حقیقی مسائل پر بات کرنے کے بجائے غیر ضروری ایشوز پر بحث کرے اور اس طرح الیکشن کے دوران عوام کو مواخذہ ومحاسبہ کرنے کی فکر ہی نہ ہو۔
آل انڈیا ملی کونسل کے جنر ل سکرٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ گجرا ت اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک مرتبہ بھر تاج محل ،بابری مسجد جیسے ایشوز کو چھیڑ دیا گیا ہے تاکہ عوام او رمیڈیا کا ذہن منتشر ہوجائے ،بنیادی اور ترقیاتی امور پر بات کرنے کے بجائے یہ غیر ضروری باتیں زیر بحث رہے اورعوام کے ذہن میں یہ بات آجائے کہ ہندوستان کا اصل مسئلہ بابری مسجد کی تعمیر ہے ،تا ج محل کا تیجو محل قراردیا جاناہے ،قومی گیت کا ہر جگہ گایا جانا اصل مسئلہ ہے ،روہنگیا کو ہندوستان سے نکال دینا ہندﺅوں کے حق میں خیر خواہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی یہ پرانی عادت اور سازش ہے ،ایسے موقع پر مسلم لیڈروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں ،کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے جانے انجانے میں بی جے پی کو اپنے ایجنڈہ میں کامیابی مل جائے ۔مسلم قائدین حکمت عملی کا ثبوت پیش کریں اور فرقہ پرست طاقتوں کیلئے ماحول سازگار کرنے سے گریز کریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ بابری مسجد اور دیگر ایشوز پر مسلم رہنما اور مسلم ادارے کیلئے ضروری ہے کہ وہ احتیا ط اور حکمت عملی سے کام لیں ،کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیںاور نہ ہی ایسا کوئی بیان سامنے آئے جس مسلمانوں کو خسارے کا سامناکرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف بی جے پی اور آ ر ایس ایس کو ذمہ دار نہیں ٹھہراسکتے ہیں بلکہ ہم خود بھی ایسے بہت سارے امور کیلئے ذمہ دار ہیں ۔





