ورانسی نئی دہلی(ملت ٹائمز)
تمل ایکٹر کمل ہاسن کے خلاف وارنسی کی ایک عدالت میں مقدمہ درج ہوگیا ہے ، ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے اور ہندﺅوں کو دہشت گردی سے جوڑکر مذہب کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ تمل ایکٹر کمل ہاسن نے کل اپنے ایک مضمون میں اس بدیہی حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھاتھاکہ ہندوستان میں ہند و دہشت گردی ایک حقیقت ہے ،کمل ہاسن کے اس جملہ سے شدت پسندعناصر اور آر ایس ایس میں کھلبی مچی ہوئی ہے اور آج اسی گروپ کی طرف سے ورانسی کی ایک عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیاگیا ہے ،انڈینس ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق کمل ہاسن کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 500,511,298,295a, اور 505c کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ہندو دہشت گردی کا اعتراف کرچکے ہیں،آر ایس ایس سے وابستہ کئی رضاکار متعدد دہشت گردانہ حملوں میں پکڑے بھی جاچکے ہیں،بھگوادہشت گردی کی اصطلاح بہت مشہور ہے ،گذشتہ سال بھی ایک ہند نزاد صحافی نے بی جے پی حکومت کو طالبان کی حکومت سے تعبیر کرتے ہوئے دہشت گرد ی میں تشبیہ دی تھی ۔





