آشا ایک امید این جی اوکی جانب سے غریبوں میں کپڑا تقسیم ،گلناز فاطمہ نے کہا: انسانیت کی خدمت سب سے اہم

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں جمنا کنارے جگی جھونپڑیوں میں آباد غریبوں کے درمیان آج آشا ایک امید این جی اوکی جانب سے کپڑوں کی تقسیم کی گئی ۔
این جی او کی جنرل سکریٹری محترمہ گلناز فاطمہ نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بٹلہ ہاﺅس میں آباد جگی جھونپڑیوں میں رہنے والے تقریبا 50غریبوں کے درمیان کپڑے تقسیم کئے گئے ہیں اور بہت جلد ان کی دیگر ضروریات کی جانب بھی توجہ دی جائے گی ،انہوں نے بتایاکہ گذشتہ دنوں یہاں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاتھا جس سے چالیس سے زائد مکانات جل گئے تھے اور سامانوں کا بھی شدید نقصان ہواتھا۔
محترمہ گلناز فاطمہ نے کہاکہ انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے،اسلام میں انسانیت اور انسانی خدمت کو بے پناہ اہمیت دی گئی ہے ۔ اسی انسانیت کی بنیاد پر دنیا بھر میں اسلام اتنی تیز ی کے ساتھ پھیلا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آشا ایک امید تعلیمی ،رفاہی اور فلاحی این جی او ہے اس کے تحت فی الحال کمپیوٹر اور دیگر تعلیمی کورس کرائے جارہے ہیں ،علاوہ ازیں غریبوں اور ضرروت مندوں کے درمیان بھی ضروری اشیاءکی تقسیم کا اہتمام کیا جاتاہے ۔