نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ہندوستان فو ج کے ایک حاضر سروس کرنل کو خفیہ اطلاع پر اپنے ماتحت افسر کی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔بھارتی فوج نے مذکورہ کرنل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ملٹری پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیفٹیننٹ کرنل کے گھر 26اکتوبر کی رات 3بجے چھاپہ مارا تو وہاں بھارتی کرنل جو کہ ایڈیشنل چیف انجینئر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہا ہے، لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کے ساتھ موجود تھا۔
میڈیا نے مذکورہ افسران کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں ، لیفٹیننٹ کرنل گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے سبب چندی گڑھ میں۔ملٹری پولیس نے بعد ازاں کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کی بیوی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال روانہ کردیا۔واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھارتی فوج ایک لیفٹیننٹ کرنل کو نوکری سے اس وجہ سے نکال چکی ہے کیوں کہ اس کے اپنے ایک دوست کی بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات تھے۔





