نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
دہلی این سی آر میں خطرناک زہریلی آلودگی کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جارہی ہے ،موسم محکمہ کا مانناہے کہ پانچ دنوں تک دہلی کی آلودگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی اور اسی طرح دہلی گیس چیمبر بنی رہے گی ،ڈبلیو ایچ او کی حد 40 فیصد زیادہ دہلی کی فضاءزہریلی ہوچکی ہے ،دہلی حکومت نے اتوار تک تمام پرائمری اسکولوں کو بندرکھنے کا حکم جاری کردیاہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں اور میڈیکل اداروں نے دہلی این سی آر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی ہے





