حیدرآباد(ملت ٹائمز)
حیدرآباد پولیس نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کے الزا م میں بحرین کے دو باشندوں اور ایک قاضی گرفتار کیا ہے جن کا تعلق آندھر اپردیش سے ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپوٹ کے مطابق پولیس نے ایک لاج کے اونر اور بروکرس کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ ان افراد نے کم عمرلڑکیوں کی عرب باشندوں سے شادیوں کے لئے فرضی سرٹیفکیٹس تیار کئے تھے۔ بھوانی نگر اور کاماٹی پورہ پولیس نے یہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔





