نئی دہلی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
دہلی میں لوگوں کو فضائی آلودگی اور زہریلی دھند سے آج بھی راحت نہیں ملی اور پارٹیکولیٹ میٹر (پی ایم)کی سطح معمول سے نو گنا زیادہ درج کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دارالحکومت میں درجہ حرارت 13ڈگر ی سیلسیس درج کی گئی اور کچھ علاقوں میں صبح کہرا بھی نظرآیا۔دھند کی وجہ سے صبح ساڑھے آٹھ بجے پالم میں حد بصارت کی سطح محض 300میٹر اور صفدر جنگ ہوائی اڈے پر 400میٹر تک رہی۔نمی کی کم از کم سطح 64اور زیادہ سے زیادہ 93فیصد درج کی گئی۔محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ہفتے کو کم از کم درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس کے قریب رہے گا۔





