الور(ملت ٹائمز)
الور قتل معاملہ میں دو حملہ آوروں کو گرفتار کرنےمیں پولس کامیاب ہوگئی ہے ۔رپوٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کو گووند گڑھ علاقے میں گئو رکشکوں نے ایک پیکپ ٹرک پر حملہ کرکے ایک شخص کو ماردیاتھا اور اس کی لاش ریلوے ٹریک پر ڈال دی تھی تاکہ پتہ چلے کہ حادثاتی موت ہوئی ہے ،سنیچر کو اس کی شناخت عمر کے طور پر ہوئی جبکہ عمر کے دوساتھی طاہر اور جاوید حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے ۔
الور کے ایڈیشنل پولس سپرینٹیڈینپ مول سنگھ رانا نے کہا ہے کہ انہوں نے رام ویرگجر اور بھگوان سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت گئورکشک کے طور پر ہوئی ہے، حملہ آوروں میں یہ شریک تھے اورانہیں دونوں نے عمر کا قتل کرکے اس کی لاش ریلوے ٹریک پر پھینکی تھی ،پولس کا یہ بھی کہنا بے طاہر اور جاوید گئو تکسری میں پہلے سے ملوث ہیں اور دونوں پر اس سے قبل بھی گئو کشی کا الزام لگ چکا ہے ۔انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق گئو تکسری کیلئے یہ دونوں چرائی ہوئی ٹرک کا استعمال کررہے تھے ۔دوسری طرف اہل خانہ اور گاوں کے لوگوں کا کہناہے کہ یہ جاوید اور طاہر دودھ کا کاروبار کرتے ہیں،گاوں میں ان کی ڈیری ہے۔
گرفتار شدہ ملزمین کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے دوسری جانب لاش کا پوسٹ مارٹم ابھی تک نہیں ہوسکا ہے ۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ عمر کے قاتلوں کی پہلے گرفتاری کی جائے۔





