الہ آباد ہائی کورٹ کے احاطہ میں مسجد بچانے کیلئے انتظامیہ کی سپریم کورٹ میں اپیل

لکھنو(ملت ٹائمزایجنسی)
الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد کو3 مہینے میں ہٹانے کے فیصلے کیخلاف مسجد انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کی مسجد سنی سینٹرل وقف بورڈ میں درج ہے اور یہاں 1981سے باقاعدہ نماز ہو رہی ہے۔ ایسے میں مسجد کو قانونی طور سے بچانے کی پوری کوشش کی جائیگی۔ معروف قانون دان اور سینئر ایڈووکیٹ روی کرن جین ہائی کورٹ کی مسجد کا مقدمہ سپریم کورٹ میں لڑیں گے۔الہ آباد ہائی کورٹ کی مسجد کے وجود کی قانونی لڑائی اب لمبی کھینچنے والی ہے۔