مولانا ارشد مدنی پر اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام ،ایف آئی آر درج

گوہاٹی(ملت ٹائمز
جمعیة علماءہند کے قومی صدر اور معروف مسلم رہنما مولانا سید ارشدمدنی صاحب پر اشتعال انگیز بیان کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں مولانا ارشدمدنی پراشتعال انگیز بیان دینے کا الزام عائد کیاگیاہے اور وشوجیت نام کے ایک شخص نے اس الزام کی بنیاد پر گوہاٹی میں ان کے اور سیاسی تجزیہ نگار ہرین گوہین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔الزام ہے کہ مولانا ارشدمدنی نے 13 نومبر کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاتھاکہ اگر نیشنل رجسٹرار آف سٹیزن شب (این آر سی )کی تازہ رپوٹ شائع ہوتی ہے تو آسام جل اٹھے گا اور خون خرابہ ہوگا ۔
مولانا مدنی کے ساتھ پریس کانفرنس میں ہرین گوہین اور متعدد تجزیہ نگار تھے ،اردو نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق آسام کے وزیر اعلی سروانند سونوال نے بھی مولانا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔