وسیم رضوی ہر حال میں جائین گے جیل ،رام مندر کی حمایت سے نہیں ہوگا کچھ بھی فائدہ

لکھنو(ملت ٹائمزعارفہ حید ر خان )
رام مندر کی حمایت اور ہندو دکھنے کی کوششوں میں سرفہرست شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی پر کرپشن اور مالی خرد برد کا شدید الزا م ہے ،اگر سی بی آئی انکوائری ہوتی ہے تو ان کا جیل جانا یقینی ہے اور اسی سے بچنے کیلئے وہ وہ بابری مسجد معاملے میں رام مندر کی حمایت کررہے ہیں،شیعہ کمیونٹی کے موقف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوگی کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ۔ان باتوں کا انکشاف یوگی حکومت کے مسلم وزیر محسن رضا نے کیاہے ۔
روزنامہ انقلاب کی رپوٹ کے مطابق محسن رضاکا کہناہے کہ وسیم رضوی پر شیعہ وقف بورڈ میں بڑے پیمانے مالی خرد برد اور گھوٹالے کا الزام ہے اور بہت جلد اس کی سی بی آئی سے انکوائری ہوگی جس کے بعد انہیں جیل جانا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ سی بی آئی سے انکوائری کرائی جائے گی او روسیم رضوی کو ہر حال میں جیل جانا ہوگا ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ رام مندر کی تعمیر بھی ہوگی اور وسیم رضوی جیل بھی جائیں گے دونوں ہوگا ۔