اندلس میں مسلمانوں کی واپسی کا آغاز،کاتالونیاکے صوبائی الیکشن میں 2 پاکستانی بھی لے رہے ہیں حصہ

بارسلونا(16 نومبرایجنسیاں)
کاتالونیا میں 21 دسمبر کو ہونے والے صوبائی الیکشن میں 2 پاکستانی بھی حصہ لیں گے، دونوں پاکستانیوں نے کاغذات نامزدگی اپنی اپنی پارٹیوںکو جمع کرا دئیے ہیں اور انکی پارٹیوں نے لسٹ میں ان کے نام بھی کنفرم کر دئیے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق کاتالونیا کی صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے 21 دسمبر کو نئے الیکشن کا اعلان کیا تھا جس میں ملک کی تمام پارٹیاں زوروشور سے حصہ لے رہی ہیں جن میں 2 بڑی پارٹیوں سوشلسٹ پارٹی نے حافظ عبدالرزاق صادق اور سیوتادان نے طاہر رفیع کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے 2 پاکستانیوں کو ٹکٹ ایشو ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور دونوں امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

واضح رہے کہ کاتالونیا اندلس کے چار صوبوں میں سے ایک ہے اور یہاں کی اکثریت فرانسیز کمیونٹی پر مبنی ہے ،نیز یہ وہی ملک ہے جہاں 800 سال مسلمان حکومت کرچکے ہیں۔