اجودھیا(ایجنسی)
اجودھیامیں بابری مسجد احاطے کے پاس سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( سٹی) انل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ رات لگ بھگ ڈھائی تین بجے کیمپس سے ملحق گوکل بھون کے قریب 8 افراد گھومتے دیکھے گئے۔ یہ سبھی ایک خاص فرقہ کے ہیں۔ سکیورٹی دستہ کے جوانوں نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ آٹھوں ملزمان سے تھانہ رام جنم بھومی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) سمیت کئی ایجنسیاں ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ پوچھ گچھ کے لیے لکھنو¿ سے بھی کئی افسران آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے لوگوں نے بتایا کہ وہ بہرائچ سے آ رہے ہیں۔ ابھی تک ان کے کسی تنظیم سے جڑے ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن پوچھ گچھ ہر زاویہ سے کی جا رہی ہے۔





