مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام گیارہواں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة ومعلمین جاری

جاری دہلی(پریس ریلیز)

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے زیر اہتمام گیارہواں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة ومعلمین پورے آب وتاب کے ساتھ جاری ہے جس میں پورے ملک سے ائمہ اور معلمین شریک ہیں۔ اس کا اختتامی اجلاس کل مورخہ ۹۱نومبر ۷۱۰۲ءکو بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی میں منعقد ہوگا جس میں دورہ تدریبیہ کے شرکاءکو توصیفی اسناد وغیرہ دیئے جائیں گے۔ ان باتوں کی جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں دی گئی ۔ پریس ریلیز کے مطابق اس ریفریشر کورس کا آغاز مورخہ ۲۱ نومبر ۷۱۰۲ءکو اہل حدیث کمپلیکس میں ہوا تھا اور تب سے یہ پورے آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ ہر روز مختلف موضوعات سے متعلق ماہرین کے چار محاضرے ہوئے ہیں۔ مثلا ڈاکٹر عبدالرحمن فریوائی بانی وصدر جامعہ ابو ہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج، الہ آباد ،یوپی نے ثوابت و متغیرات کی تحدید -اصول و ضوابط اور علم العقائد والکلام اور منہج سلف، مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے غلو -اسباب مضرات اور علاج ، مولانا عزیز احمد مدنی استاذ المعہدالعالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ نے دعوت الی اللہ کے اسالیب ، مولانا رفیق احمد سلفی موسسہ دار الدعوة نئی دہلی نے اسلامی شریعت کے ممیزات وخصوصیات ، مولانا ابو القیس مدنی استاذ جامعة الامام ابن تیمیہ بہار نے مذاہب وفرق -عقائد ، نظریات اور مضرات اور مذاہب وفرق -عقائد ، نظریات اور مضرات ، مولانا جمیل احمد مدنی مفتی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے افتاءکے اصول و ضوابط، مولانا عبدالاحد مدنی استاذ جامعہ ریاض العلوم دہلی نے سیر ت نبوی کا مطالعہ کیوں اور کیسے؟، مولانا کمال الدین مدنی تملناڈو نے تعمیری مکالمہ -اہمیت وشرائط ، پروفیسر شفیق احمد خان ندوی سابق صدر شعبہ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے کا طریقہ ، پروفیسر اختر الواسع وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور نے قومی یکجہتی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا قیام اور ہماری ذمہ داریاں، اے یو آصف ایڈیٹر چوتھی دنیا نے مسلم معاشرہ اور میڈیا ، مولانا انصار زبیر محمدی صدر اسلامک فقہ کونسل آف انڈیا نے مظاہر خارجیت -اسباب و علاج، مولانا محمد ہارون سنابلی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے عوت الی اللہ- اہمیت وضرورت اور طریقہ کار ، مولانا محمد علی مدنی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار نے دعوت الی اللہ -اہمیت و ضرورت اور تکثیری معاشرے میں داعی کا کردار اور تدریس کا جدید اسلوب ، ایڈوکیٹ فیروز خان غازی نے مدارس و مساجد کا تحفظ اور طریقہ کار ، الحاج وکیل پرویز ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے اسلام کا طریقہ تعلیم ، مولانا خورشید عالم مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار نے اصلاح معاشرہ میں ائمہ مساجد کا کردار اور دعوت الی اللہ کے اسالیب ، مولانا ریاض احمد سلفی استاذ جامعہ ابوہریرہ الاسلامیہ لال گوپا گنج، الہ آباد یوپی نے طائفہ منصورہ کی پہنچان اور مختلف ادوار میں اس کا تسلسل ، ڈاکٹر سعید احمد عمری مدنی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث آندھرا پردیش نے دعاة الی اللہ کی زندگی میں وقت کی تنظیم اہمیت ، ضرورت اور طریقہ کار ، مولانا محمد اظہر مدنی ڈائرکٹر اقراءگرلس انٹر نیشنل اسکول نے اصول تخریج اہمیت اور طریقہ کار۔ ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی کنوینر ریفریشر کورس کی نگرانی میں مختلف موضوعات پر ورکشاپ اور مذاکرہ ہوا۔اسی طرح ادبی و ثقافتی مجلس کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ نیز شرکاءنے ”دہشت گردی کا خاتمہ اور علماءو ائمہ کی ذمہ داری “ کے موضوع پر مقالے لکھے۔ نیز دہشت گردی اور داعش کے خاتمے اور قیام امن کے سلسلے میں بطور خاص رہنمائی کی گئی اور علماءومعلمین کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا۔ قومی اتحاد و یکجہتی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، انسان دوستی اور خدمت ِ خلق پر زور دیا گیا۔ پریس ریلیز کے مطابق کل دو محاضرے ہوں گے اور بعد نماز مغرب اختتامی اجلاس کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں ملک وملت کی اہم شخصیات اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہوں گے ۔