دیال سنگھ کالج کا نام بدل کر وندے ماترم مہا ودیالیہ رکھنے کا فیصلہ ،طلبہ کا شدید احتجاج

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی یونیورسٹی کے دیال سنگھ ایوننگ کالج کو مکمل کالج بنانے کے فیصلہ کے ساتھ ایک اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج تک کی رپوٹ کے مطابق کالج کا نام بدل کر وندے ماترم مہا ودیالیہ رکھاجائے گا۔ کالج کی گورننگ باڈی نے جمعرات کو تجویز پاس کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، کالج کا نام تبدیل کئے جانے پر طلبہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ طلبہ کی مخالفت کے بعد ابھی آگے کی کارروائی روک دی گئی ہے۔
گورننگ باڈی کے چیئرمین امیتابھ سنہا کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایزیگیٹیو کونسل نے دیال سنگھ ایوننگ کالج کو مکمل کالج کی حیثیت دے دی ہے۔ مکمل کالج کے بعد اس کا نام بدلنا ہی تھا، ایسے میں اس کو وندے ماترم کالج کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو تمام اراکین کی رضامندی سے منظور کیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کرنا شروع کر دی ہے، جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔ وندے ماترم میں ماں کی وندنا کی گئی ہے اور ہر ایک شخص کے لئے اس کی ماں قابل احترام ہے۔ ماں کی وجہ سے ہی سبھی ا?ج اس دنیا میں ہیں۔ اس صورت میں یہ نام ہر ماں کو اعزاز دینا ہے