اسکول کی دس سالہ لڑکی کو تین لوگ مسلسل تین ماہ سے بنارہے تھے ہوس کا نشانہ،زانیوں میں ایک 65 سالہ بوڑھا بھی شامل

بھوپال(ملت ٹائمز)
مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 10سالہ لڑکی کو مسلسل 3ماہ سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چوکیدار کو پولیس نے 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاہے ۔
این ڈی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق پانچویں کلاس کی دس سالہ طالب کے ساتھ تین ماہ میں تین لوگوں نے متعدد مرتبہ ریپ کیا ہے جس میں ایک 65 سالہ بوڑھابھی شامل ہے ۔ تفتیشی افسر پریتم سنگھ کاکہنا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی 5ویں کلاس کی طالبہ ہے، لڑکی کی ماں نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی کافی دن سے خاموش خاموش تھی اور کسی سے بات بھی نہیں کرتی تھی ، جب بچی پر زور دے کر پوچھا گیا تو اس نے ماں کو بتایا کہ میرے ساتھ ا سکول کے چوکیدار نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے گزشتہ 3ماہ کے دوران کئی بار اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایاہے۔پولیس نے لڑکی کی ماں کی درخواست پراسکول کے چوکیدار نانوں لال اور اس کے ساتھی 45 سالہ گوکل پانڈیوال اور 36سالہ گاندھیندر پانڈیک کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ ان تینوں کے ساتھ ایک 50 سالہ خاتون کی بھی گرفتاری عمل میں آئی ہے جو ان تینوں زانیوں کی مدد کرتی تھی۔
پولیس کا کہناہے کہ پانڈے لڑکی کو چاکلیٹ کے ذریعے بہلا پھسلا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا تا تھا اور دھمکاتا تھا کہ وہ اس حوالے سے کسی کو کچھ نہ بتائے۔