ہندوستان میں ماہ ربیع الاول کے چاند میں اختلاف ،پاکستان میں دیکھے جانے کا اعلان

نئی دہلی(عارفہ حیدر خانملت ٹائمز)
ماہ ربیع الاول کے چاند کے سلسلے میں ہندوستان کی بیشتر رویت ہلال کمیٹیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیاہے ، امارت شرعیہ پٹنہ،جمعیت علماءہند سمیت متعدد تنظیموں نے پریس ریلیز جاری کرکے کہاہے کہ چاند نظر نہیں آیاہے لہذا20 نومبر کو 30 صفر المظفر ہے اور 21 نومبر کو یکم ربیع الاول ہے جبکہ دہلی کے ایک مدرسہ جامعہ حضرت نظام الدین اولیاءنے ایک پریس ریلیز جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیاہے ۔
دوسری جانب پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر مفتی منیب الرحمن نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا ہے ۔لہذا وہاں 20 نومبر کو یکم ربیع الاول ہے ۔