حیدرآباد(ملت ٹائمز)
حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والے ٹی وی اینکر روہت سردانا کے خلاف حیدرآباد کے دبیرپورہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔
روزنامہ سیاست کی رپوٹ کے مطابق یہ شکایت شیعہ برادری کے افراد نے درج کرائی ہے۔ دبیرپورہ پولیس انسپکٹر ڈی وینکنا نائیک نے بتایا کہ روہت سردانا نے اپنے ٹوئٹر اَکاو¿نٹ پر گستاخانہ جملے تحریر کرتے ہوئے توہین آمیز بیان پوسٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف تعزیرات ِ ہند کی دفعہ 295(A) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے جس کا کرائم نمبر 132/2017 ہے۔
و اضح رہے کہ زی نیوز کو چھوڑ آج تک میں چند دنوں قبل آئے ٹی وی اینکر روہت سردانا نے فلم پدماوتی کے تناظر میں ایک ٹوئٹ کیاتھا جس میں اس نے سیکسی درگا لکھنے کے ساتھ حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کی شان میں بھی گستاخانہ الفاظ لکھے تھے ، اس ٹوئٹ کے بعد سنی مسلمانوں کی جانب سے کوئی خاص پیش قدمی سامنے نہیں آئی ہے تاہم شیعہ کمیونٹی نے شکایت درج کرادی ہے لیکن اس شکایت میں سرداناکو صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کا مجرم قراردیاگیاہے ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ روہت سرداناایک متنازع اور شدت پسند اینکر ہیں، اسلام اور مسلمانوں کی خلاف بولناان کی سرشت میں شامل ہے ،زی نیوز میں ملازمت کے دوران یہ مسلسل اسلام کی ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں اور اب آج تک چینل جوائن کرنے کے بعد بھی ان کی ہندوانتہاءپسندی اور اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی جاری ہے ۔





