احمد آباد (ملت ٹائمزعارفہ حید رخان)
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عوام کے غم وغصہ میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے ،متعدد ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں بھاشن دینے والا وزیر اعظم کہاجارہاہے ،تعجب کی بات یہ ہے کہ مودی کے آبائی وطن گجرات میں بھی ان کے خلاف غصہ کی لہر پائی جارہی ہے اور ان پر عوام کیلئے کچھ کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے محض بھاشن دینے والا پی ایم کہاجارہاہے ۔معروف یوٹیو ب چینل نیشنل دستک نے اسی سلسلے کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں گجرات کی خواتین مودی ہائے ہائے کا نعرہ لگارہی ہیں اور ان کے بارے میں شدید غصہ کا اظہار کررہی ہیں ۔
https://www.youtube.com/watch?v=3bm4UfVE4Jo





