دنیا کے مختلف ممالک میں قیام کے دوران دارالعلوم دیوبند کامیں نے تذکرہ سنا جس کے بعد دل میں پیدا ہوئی دیدار کی شدید خواہش آج پوری ہوگئی :جرمنی کے ڈپٹی چیف مشن آف فیڈرل ریپبلک ڈاکٹر جاسپر ویک کا اظہار خیال 

دیوبند(ملت ٹائمز سمیر چودھری)

جرمن سفارت خانہ کے ایک دو رکنی وفد نے آج یہاں دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر وفد نے دارالعلوم کے تئیں اپنے تا¿ثرات کااظہار بھی کیا۔اس دوران وفد نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانامفتی ابوالقاسم نعمانی اور جمعیة العلماءہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری سے ملاقات کی ۔ دارالعلوم دیوبند پہنچے فیڈرل ریپبلک آف جرمنی کے ڈپٹی چیف مشن ومعاشی وعالمی امور کے صدر ڈاکٹر جاسپر ویک(DR.Jasper Wieck) اور ہیڈ آف ایمبیسیڈر آفس اےنیٹ بیسلر (Annett Baessler)نے یہاں دارالعلوم دیوبند کا کتب خانہ اور قدیم وجدید عمارات کا جائزہ لیا۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مہمانوں کو دارالعلوم دیوبندکے قیام اور مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ یہاں سے بے شمار فضلاءنکل کر دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں اور علم دین کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند میں اس وقت کم وبیش 5ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کو دونوں وقت طعام اور ان کے رہنے کے لئے دارالاقامہ کا نظم کیا جاتا ہے ۔ دارالعلوم دیوبند حکومت سے کوئی مدد نہیں لیتا ، یہ محض توکل علی اللہ اور عوامی چندہ کی بنیاد پر چلتا ہے ۔ جرمنی کے ڈپٹی چیف مشن آف فیڈرل ریپبلک ڈاکٹر جاسپر ویک نے کہا کہ وہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں رہ چکے ہیں اور وہ دارالعلوم دیوبند کی شہرت ومقبولیت سے بخوبی واقف ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان آنے کے بعد اس ادارے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو آج پوری ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ دارالعلوم دیوبند علوم اسلامیہ کا ایک عالم گیر شہرت یافتہ ادارہ ہے جو اپنی مثال آپ رکھتا ہے ، مجھے یہاں آکر اور یہاں کے ذمہ داران وافراد سے مل کر بے حد مسرت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاندگی مشن کو فروغ دینے کے لئے ایسے ادارے ضروری ہیں ۔اس دوران شعبہ انٹر نیٹ کے ناظم مفتی محمداللہ قاسمی اور مہمان خانہ کے ناظم مولانامقیم الدین قاسمی وغیرہ موجودرہے۔

SHARE