دائمی پرواز ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ’اکیسویں صدی میں ادب اطفال‘ کے موضوع پر یک روزہ سمینار کا انعقاد

دہلی (ملت ٹائمز پریس ریلیز)
دائمی پرواز ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام غالب اکیڈمی دہلی میں ”اکیسویں صدی میں ادب اطفال“ کے عنوان پر یک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کی پہلی نشست کی مشترکہ صدارت پروفیسر علیم اشرف ،ڈاکٹر ابوبکر عباد ڈاکٹر مشتاق عالم قادری نے کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق عالم قادری نے کہا کہ بچوں کے ادب کا تعلق دل سے ہے ، اس لیے دل سے نکلنے والی بات اثرا نداز ہوتی ہے۔ پروفیسر علیم اشرف نے مختلف زبانوں میں بچوں کے ادب کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ نے بچوں کے ادب کے لیے اجتماعی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر ابوبکرعباد نے ادب اطفال کا سرسری جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب بچوں کے لیے لکھنے والوں کو اپنے انداز میں تبدیلی لانا چاہیے ، کیوں کہ بچوں کی تربیت کے معاملات بدل رہے ہیں اور ان کا شوق بھی بدل رہا ہے ۔
دوسری نشست میں صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے ضیاءالرحمن غوثی نے اردو رسائل و اخبارات تک لوگوں کی نا رسائی کا شکوہ کرتے ہوئے بچوں کے ادیب اور ادب سے اپنے جذباتی رشتے کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ذکی طارق نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ادب اطفال بچوں کی تربیت و تعلیم کا سب سے مو¿ثر ذریعہ ہے۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے اردو زبان و ادب کے مستقبل سے متعلق اپنے اطمینان و سکون کا اظہار کیا ۔ پروفیسر انور عالم پاشا نے اپنے صدارتی خطبے میں نئی نسل کے مقالہ نگاروں اور ریسرچ اسکالروں پر اپنے اعتماد و یقین کا اظہار کرتے ہوئے ادب اطفال کے بنیادی مقاصد پر زور دیا اور اسے بچوں کی ذہنی و فکری تربیت کا سب سے مو¿ثر ذریعہ بتایا۔
کرناٹک سے تشریف لائے ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی نے کلیدی خطبہ میںبچوں کے ادب میں ہونے والی تبدیلیوں کا بھرپور انداز میں ذکر کیا ہے ۔ انھوںنے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کا ادب تخلیق کرنا ضرور ی ہے ۔
اس سیمینار میں عمران عاکف خان ، محمد شاہنواز قمر ، غلام نبی کمار ، محمد انیس الرحمن خان ، صالحہ صدیقی ، ڈاکٹر عادل حیات ، ڈاکٹر خالد مبشر ، عاتکہ ماہین ، امتیاز رومی ، فوزیہ ارشاد ، عروض رخسانہ ، شاداب شمیم ، ڈاکٹر سرفراز جاوید ، راحت علی صدیقی اور عبدالباری وغیر نے اپنے پرمغز مقالے پیش کیے ۔ پروگرام کے ارگنائزنگ سکریٹری سلما ن عبدالصمد نے شکریہ کی رسم ادا کی ۔ اس موقع پر تمام مقالہ نگاروں اور صدور کو مومنٹو پیش کیا گیا۔اس سیمینار میں دہلی کی متعددیونی ورسٹیوں کے ریسرچ اسکالروں کے علاوہ دیر شائقین ادب نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کی نظا مت پروگرام کے کنوینر امیر حمزہ اور جے این یو کے ریسرچ اسکالر فاروق اعظم نے کی۔اخیر میں دائمی پرواز ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے آرگنائزنگ سکریٹری سلمان عبدالصمد نے شکریے کے کلمات کے ساتھ سیمینار کا اختتام کیا۔