نیویارک(ایجنسیاں)
میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی۔ جی ہاں امریکی صدر بھی اسی ڈگر پر چل نکلے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسی ویڈیو ری ٹویٹ کی جس میں ایک شخص دوسرے معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ویڈیو کو اسلام اور مسلمانوں سے منسوب کیا اور مسلمانوں کی دل آہ زاری کی۔واضح رہے کہ بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شہری نکلا۔
پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔ ایسی ویڈیوز ری ٹویٹ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی رہنماوں سے سخت خفگی کا بھی سامنا کر پڑ رہا ہے۔





