نئی دہلی(پریس ریلیزملت ٹائمز)
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی سالہ تقریبا ت کی مناسبت سے تاریخ کے اہم گوشوں پر سمینار کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ،اسی مناسبت سے ”ہندوستان کے موجودہ سیاق میں مساوات، انصاف اور بھائی چارے کی جانب:ایک بہتر مستقبل کی تخلیق، بذریعہ تاریخ“ کے عنوان پر دوروزہ سمنیار 2/3 دسمبر کو ہندوستان کے معروف شہر چننئی(مدراس ) میں نیو کالج چننئی کے اشتراک سے منعقد ہورہاہے ۔
اس سمینار میں پدما بھوشن جناب موسی رضا ءریٹائرڈ( آئی اے ایس)سابق چیف سکریٹری جموں اینڈ کشمیر،ڈاکٹر کے سلیم علی (ریٹائرڈ آئی پی ایس)۔پروفیسر اختر الواسع وائس چانسلر مولانا آزاد نیشل یونیورسیٹی جودھپورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ ڈاکٹر میجر حسین زاہدپرنسپل نیوکالج چننئی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ،پروفیسر زید ایم خان تعارفی کلمات پیش کریں کے ،ایچ ایچ نواب محمد عبدا لعلی کا افتتاحی خطاب ہوگا اور پروفیسر کپل کمار کلیدی خطاب کریں گے ۔آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر منظور عالم افتتاحی سیشن کا صدارت کا فریضہ انجام دیں گے ۔افتتاحی سیشن میں ”ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کی جدوجہد اور ہندوستان میں مہذب سماج کی تشکیل “ ان دونوں کتابوں کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی ۔افتتاحی اور اختتامی سیشن کے علاوہ یہ سمینار کل چھ بزنس سیشن پر مشتمل ہوگا جس میں متعلقہ موضوع پر ملک بھر تشریف لائے دانشوران اپنا مقالہ پیش کریں گے ۔





