طلاق ثلاثہ بل آج پیش کیا جائے لوک سبھا میں ،ممبران پارلیمنٹ سے حاضر رہنے کی مودی نے کی اپیل

نئی دہلی ۔28دسمبر(ملت ٹائمز)
طلاق ثلاثہ بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد یہ بل پیش کریں گے جس میں تین طلاق دینے والوں کیلئے تین سال کی غیر ضمانتی جیل اور جرمانہ ہے ۔وزیر اعظم مودی نے تمام ممبران پارلیمنٹ سے آج اور کل پارلیمنٹ میں حاضرر ہنے کی تلقین کی ہے تاکہ باآسانی یہ بل پاس ہوسکے۔دوسری طرف آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ سمیت تمام مسلم جماعتیں ،ماہرین قانون اور دانشوران اس بل کی مخالفت کررہے ہیں،خواتین مسلم پرسنل لاءبورڈ نے بھی اسے شریعت مخالفت قراردیاہے اور بورڈ کے صدر مولانا رابع جسنی ندوی نے ایک خط لکھ کر بھی وزیر اعظم مودی سے موجودہ مجوزہ بل نہ پیش کرنے کی گزارش کی ہے ۔