ایک اور آشرم کے باباکی شرمناک حرکت ،بیک وقت دوسنگین جرم کا ارتکا ب کرتے ہوئے پکڑے گئے یہ ہند و دھرم گرو

شاہ جہاں پور 2جنوری
جب کوئی قابل اعتراض حالت میں ہو تو اس وقت چاہیے کہ اپنی آنکھیں موند لے اور احوال سے خود کو اجنبی بنالے ، مگر شاید اس گیارہ سالہ بچے کی قسمت خراب تھی جس نے آشرم کے ایک ڈھونگی بابا کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا اور پھر اس شیطان صفت بابا نے طیش میں آکر گیارہ سالہ معصوم بچے کو آلہ قتل سے واصل بحق کر دیا ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شاہ جہاں پور ضلع میں ایک ڈھونگی بابا نے 11 سالہ لڑکے کو درانتی سے حملہ کرکے موت کی نیند سلادی اس وقت کہ جب اس معصوم نے اس شیطان صفت ڈھونگی بابا کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) سبھاش چندر نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ 31 دسمبر کو تھانہ کٹرا کے پیپری کلاں گاو¿ں میں مےنتھا پلانٹ احاطے سے چوتھی کلاس کے 11سالہ طالب علم امیت کی لاش برآمد کی گئی تھی ۔ جس کا قتل تیز ہتھیار سے کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ا س واقعہ کے تحت پولیس نے گاو¿ں میں ہی واقع ایک آشرم میں رہنے والے بابا سوآ لال کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ چل رہی ہے ۔گاو¿ں باشندگان کے مطابق ا س تفتیش میں اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ گاو¿ں کی ہی ایک عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ معصوم گیارہ سالہ امیت نے بابا کو اس عورت کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا ۔ راز کے انکشاف کے خوف سے بچہ کو درانتی سے حملہ کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔