ایک صحافی کے سوال پر ڈونالڈ ٹرمپ چراغ پا ،جواب دینے کے بجائے وائٹ ہاﺅس سے نکل جانے کا فرمان جاری کردیا

واشنگٹن۔17جنوری(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آج ایک صحافی کے سوال نے بیحد پریشان کیا اور انہوں نے کوئی جواب دینے کے بجائے چراغ پا ہوتے ہوئے اسے وائٹ ہاﺅس سے نکلنے کا فرمان جاری کردیا ۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں قازقستان کے صدر نورسلطان نذربایوف سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ وہ چاہتے کہ دنیا کے تمام خطوں سے لوگ امریکا آئیں۔چند افریقی ممالک کے حوالے سے استعمال کیے گئے بے ہودہ الفاظ کے بارے میں صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیان کو مکمل طور پر غلط انداز میں پیش کیا ۔اس موقع پر جب ایک صحافی نے وضاحت چاہی تو ٹرمپ غصہ سے چراغ پا ہوگئے اور کوئی جواب دینے کے بجائے اسے وائٹ ہاو¿س سے باہر نکلنے کو کہہ دیا۔