امریکہ میں شٹ ڈان کا اعلان ،ڈونالڈٹرمپ نے صورت حال کو پریشان کن قراردیا

اشنگٹن 20جنوری ( ایجنسیاں)
امریکامیں حکومت چلانے کیلئے اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے سبب حکومت نے شٹ ڈان کا باضابطہ اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکامیں حکمران جماعت پارٹی ری پبلکن اورحزب اختلاف ڈیموکریٹس میں اختلافات زور پکڑ گئے۔ سینیٹ میں اخراجات کے بل کی مخالفت میں پچاس جبکہ حمایت میں اننچاس ووٹ ڈلے۔ بل پاس کرنے کیلئے کم ازکم ساٹھ ووٹ کی ضرورت تھی۔ڈیموکریٹس اورری پبلکن میں غیرقانونی تارکین وطن کے آٹھ لاکھ بچوں کی ملک بدری کے معاملات پر اختلافات ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہاصورتحال ہماری سیکیورٹی اورفوج کیلئے اچھی نہیں ہے۔شٹ ڈان کے بعد امریکی اداروں کو مالی مشکلات کا سامناہے، صدر ٹرمپ نے صورتحال کو پریشنان کن قرار دے دیا۔یاد رہے کہ امریکامیں حکومت چلانے کیلئے اخراجات کے بل پرحزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس اورحکمران پارٹی ری پبلکن میں اختلافات بڑھ گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کے امور چلانے کیلئے ایوان نمائندگان نے بیس فروری تک اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے لیکن بل سینیٹ سے منظور کرانالازمی ہے۔ سینیٹ میں حکمران جماعت ری پبلکن کو ایک سو میں سے صرف سینتالیس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔بل پاس کرنے کیلئے کم از کم ساٹھ ارکان کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ حکومت کو کم از کم تیرہ ڈیموکریٹ کو بل کی حمایت پر آمادہ کرناہوگا۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن میں غیر قانونی تارکین وطن کے آٹھ لاکھ بچوں کی ملک بدری کے معاملات پر اختلافات ہیں۔