آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سوشل میڈیا ڈیسک کی شروعات کی ،مسلمانوں سے جڑنے کی اپیل

نئی دہلی۔23جنوری(ملت ٹائمز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا ڈیسک کی شروعات کی ہے ۔ملت ٹائمز کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ۴۲دسمبر ۷۱۰۲ءکو دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو¿ میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹریز کی میٹنگ میں یہ بات طے پائی تھی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے، شریعت اسلامیہ کے محاسن اور خوبیوں کو پھیلانے، اور اسلام اور بعض قوانین شریعت کے سلسلے میں کئے جانے والے غلط پروپیگنڈے کے ازالے کی بھرپور کوشش کی جائے،اسی طرح بورڈ کی سرگرمیوں اور اس کے مختلف شعبہ¿ جات کی کارکردگی سے بھی لوگوں کو باخبر رکھا جائے۔اس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکی سوشل میڈیا ڈسک کا اجرا ءبورڈ کے صدرمولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے ہاتھوں ہوچکاہے، اور بورڈ کے جنرل سکریٹری امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی نگرانی میں یہ کام آگے بڑھایا جارہاہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سوشل میڈیا ڈسک کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع ٹوئٹر(Twitter) فیس بک (Facebook) ٹیلی گرام (Telegrame)واٹس ایپ (WhatsApp) یوٹیوب (YouTube)وغیرہ پر بورڈ کاآفیشیل اکاوئنٹ(Official Account) بنا لیا گیا ہے،جس کے ذریعہ بڑے پیمانے پر لوگوں تک بورڈ کا پیغام پہونچاناآسان ہوگا،باذن اللہ!
بورڈ کے سکریٹری اوسر سوشل میڈیا ڈیسک کے انچارج مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں بورڈ کابھرپو ر تعاو¿ن کریں، سوشل میڈیا پر بنائے گئے مختلف اکاو¿نٹس سے جڑ کر بورڈ کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ بنیں۔
یہاں پیش ہے کہ لنکس کی تفصیلات ۔کلک کرکے آپ براہ راست پہونچ سکتے ہیں بورڈ کے اکاﺅنٹر پر ۔
ٹوئٹر
فیس بک
یویٹوب

ٹیلی گرام

واٹس ایپ براڈکاسٹ: 8788657771