ہوجائی ۔4فروری(ملت ٹائمز)
آسام کے مشہور شہر ہوجائی میں مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے طلبہ کاتقریری مسابقہ شروع ہوگیاہے ۔یہ چوتھا کل ہند مسابقہ ہے جس میں مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر،ممبئی(مہاراشٹرا)، مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،انکلیشور(گجرات)،جامعہ اسلامیہ جلالیہ،ہوجائی (آسام)،المعہدالعالی الاسلامی،حیدر ٓباد(تلنگانہ)،اسلامک اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر مدرسہ اسلامیہ،بیتیا(بہار)،مرکز امام ولی اللہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ،ہریدورا(اتراکھنڈ)،محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،رام نگر(کرناٹک)،المعہد الفکر الاسلامی،مظفر آباد (اتر پردیش)میں زیر تعلیم طلبہ حصہ لے رہے ہیں ۔ تمام آٹھ اداروں سے تین تین طلبہ اس مسابقہ میں شریک ہیں،اول دوم اور سوم پوزیشن لانے والوں کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گیا اس کے علاوہ تمام شرکاءکو ٹرافی اور توصیفی سند دی جائے گی ۔

ججز کا فریضہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندوی ،دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر مولانا توقیر احمد قاسمی اور گوہاٹی یونیورسیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رفیق الاسلام انجام دے رہے ہیں جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت پروفیسر اختر الواسع اسٹیج پر رونق افروز ہیں ،مولانا خالد سیف للہ رحمانی کچھ ہی دیر میں پہونچے والے ہیں ۔
قبل ازیں تمام ججز ،مہمانان خصوصی اور تمام ادارں کے ذمہ داروں کے آسام کے روایتی انداز میں اسٹیج پر استقبال کیا گیا ۔واضح رہے کہ یہ پروگرام ملت ٹائمز کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر لائیو بھی نشر کیا جارہاہے ۔