ایس آئی او نے بنائی ایک عجیب وغریب تصویر ،ماضی کی تاریخ یادکرنے کے ساتھ مستقبل کی بھی دیکھی جاسکتی ہے تصویر

نئی دہلی ۔20فروری(ملت ٹائمز)
ہندوستان میں طلبہ کی معروف ومتحرک فعال تنظیم ایس آئی آﺅ کی دہلی میں سہ رزہ قومی کانفرنس 23 فروری سے شروع ہورہی ہے ،اس کانفرنس کو تاریخ سازاور کامیاب بنانے کیلئے ملک بھر کے نمائندہ ارکان دہلی میں موجود ہیں اور زور شور سے تیاریاں کررہے ہیں،اس دوران ایس آئی او کے کارکنان نے ایک ایسی تصویر بنائی ہے جس میں بیک وقت مسلمان اپنے ماضی کی تاریخ کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں او راس کو آئینہ تصور کرکے اپنے مستقبل کی تصویر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
اس عجیب وغریب تصویر کے منظر کشی کرتے ہوئے نوجوان قلم کار اور ایس آئی او کے رکن محمد اسعد فلاحی اپنے فیس بک پر یوں لکھتے ہیں ۔
مرکز جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کی تیاریاں اس وقت اپنے عروج پر ہیں. ملک کے مختلف علاقوں سے سے آے ہوئے ایس آئی او کے جاں باز سپاہی اس کی تیاری میں زور شور سے لگے ہوئے ہیں. یوں تو پوری کانفرنس کی سرگرمیاں ہی اہل ابوالفضل کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں البتہ ایس آئی او کیرالہ کی طرف سے بنایے جا رہے ایک خاص “منظر” پر تمام لوگوں کا دھیان لگا ہوا ہے. انھوں نے ملک کی بدترین صورتحال کی تصویر کو اس طرح درشا نے کی کوشش کی ہے کہ دیکھنے والا اس کی ایک جھلک دیکھ کر اسے نظر انداز نہیں کر پاتا اور اس کی جانب کھچا چلا آتا ہے. اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک اجڑا ہوا درخت ہے، جس میں ہریالی بالکل ختم ہو چکی ہے، پتوں کا نام و نشان بھی نہیں ہے اور درخت کی شاخوں پر پھانسی کے پھندے لٹکے ہوئے ہیں. اس درخت کے نیچے بہت سی قبریں ہیں. دیکھنے والے اس منظر کو اپنے اپنے نظریے سے دیکھ رہے ہیں اور اپنے اپنے طور پر تجزیہ بھی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر کس خصوصی سنگین صورتحال کو درشا رہی ہے. نظر کا چشمہ لگا کر دیکھنے والوں کو ہو سکتا ہے کہ اس میں کچھ خاص نظر نہ آئے لیکن نظریہ کا چشمہ لگانے والوں کے لیے اس میں بہت کچھ موجود ہے. یہ منظر ہمیں ماضی کی جھلک اور حال کے منظر نامہ کو دکھا کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے پر ابھار رہا ہے. اس منظر کی سب سے خاص بات یہی ہے کہ اس میں بہت سے مناظر چھپے ہوئے ہیں. اس پر بہت کچھ لکھا اور بولا جا سکتا ہے، حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے سسپنس کو ختم نہ کیا جائے، اور لوگ خود اس کا مشاہدہ اپنی بصارت اور بصیرت کی نگاہوں سے کریں. یہ منظر آپ سے بہت کچھ کہنا چاہتا ہے، آپ کو اس کی جانب ضرور متوجہ ہونا چاہیے. اس کو اور بہتر شکل دینے کا کام ابھی جاری ہے. انشاءاللہ اس منظر کو آپ کانفرنس میں اس سے بہتر شکل میں دیکھیں گے. ایس آئی او آف انڈیا کی جانب سے سہ روزہ نیشنل کانفرنس (23،24،25/ فروری 2018) کا انعقاد ہونے والا ہے، جس میں فکری، علمی اور عملی سطح کی مختلف سرگرمیاں اس کانفرنس کو رونق بخشیں گی. Exhibition بھی اس کانفرنس کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں ایس آئی او کے کارکنان اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے. آپ اس کانفرنس کا حصہ ضرور بنیں۔