سیتامڑھی (ملت ٹائمز
بہار کی تاریخی درس گاہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں کے صد سالہ اجلاس کی آج شروعات ہوگئی ہے ۔ 24 تا 26 مارچ کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ہندوستان کے جید علماء کرام سمیت عوام اور ابنائے قدیم کی بڑی تعداد شریک ہے۔ آج صبح دس بجے سہ روزہ صد سالہ اجلاس کا آغاز ہوا۔ پہلی نشست میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اشرف العلوم کے مہتمم فقیہ ملت مولانا زبیر احمد قاسمی نے کہا کہ اشرف العلوم کو درس وتدریس کے میدان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس ادارے کی نمایاں شناخت ہے۔حفظ سے لیکر عربی ششم تک یہاں ساڑھے سات سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہاں کا طلبہ دارلعلوم دیوبند میں نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوتے ہیں اور بڑی تعداد میں ان کا داخلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ گزشتہ 25 سالوں سے اس ادارے کی خدمت میرے ذمہ ہے اور الحمدللہ ادارے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے جس کا سہرا بزرگان اور مخلص کارکنان واساتذہ کو جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اشرف العلوم کے بانیوں اور قاری طیب صاحب رحمہ اللہ کی خصوصی خدمات کا بھی تذکرہ کیا ۔





