الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،180 سے زائد افرادہلاک

الجائرس۔11اپریل(ملت ٹائمز)
افریقی ملک الجزائر میں ایک فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکت خدشہ ہے ۔الجزیرہ کے مطابق طیارے میں 200 سے زائد افراد سوار تھے جو مبینہ طور پر اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیاہے اور اب تک اس حادثے میں 180 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ طیارہ حادثہ بدھ کی صبح دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ یہ ہوائی اڈے ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے۔اس سے قبل 2003 میں بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 102 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

https://twitter.com/Alg24net/status/983983300279709701