کٹھوعہ کیس کو منتقل کرنے کے سلسلے میں جموں کشمیر حکوت سے سپریم کورٹ نے جواب طلب کیا،متاثرین کے اہل خانہ او روکیل کو سیکوریٹی فراہم کرنے کا حکم

نئی دہلی ۔16اپریل(ملت ٹائمز)
کٹھوعہ کیس کو جموں کشمیر سے چنڈی گڑھ منتقل کرنے کے سلسلے میں دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج اس بارے میں جموں کشمیر کی ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔اس دوران سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کمنس آصفہ کے اہل خانہ اور وکیل دیپیکاسنگھ کو سیکورٹی فراہم کا حکم جاری کیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق آصفہ کو انصاف دلانے کی جنگ لڑرہی ایڈوکیٹ دپیکا سنگھ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے یہ مطالبہ کیاتھا انہیں اور اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے اس لئے یہ مقدمہ چندی گڑھ منتقل کیا جائے جس پر آج سپریم کورٹ جموں کشمیر کی محبوبہ سرکار سے جواب طلب کیا ہے ۔ساتھ میں سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے یہ بھی کہاکہ آصفہ کے اہل خانہ اور ایڈویکٹ دپیکا سنگھ کو مناسب سیکورٹی فراہم کرا ئی جائے ۔

واضح رہے کہ جنوری میں8 سالہ آصفہ کے پیش آئے دل دہلادینے والے واقعہ کے خلاف احتجاج بڑھتا جارہاہے ۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر میں آصفہ کی حمایت میں مظاہر ہ کرکے قاتلوں اور زانیوں کو تختہ دار بر لٹکانے کا مطالبہ ہورہاہے ۔