لوجہادیوں کا سر قلم کرنے کیلئے اپنی بہن کو تحفہ میں ایک تلوار ضروردو ۔سادھوی کے خلاف کیس درج

سادھوی سرسوتی کے خلاف ایک اور نیا کیس درج ہوچکاہے ،اس سے قبل 2015 میں بھی اشتعال انگیز بیان دینے کی بنیاد پر کیس درج ہے
بنگلور (ملت ٹائمز)
متنازع بیان دینے کیلئے مشہور سادھوی سرسوتی کے خلاف ایک اور نیا کیس درج ہوچکاہے ،اس سے قبل 2015 میں بھی اشتعال انگیز بیان دینے کی بنیاد پر کیس درج ہے ۔ سادھوی سرسوتی نے کرناٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی کلائی پر آپ کی بہن راکھی باندھتی ہے تو آپ اس کو تحفہ کے طور پر کپڑے ،گہنے اور مٹھائیاں دیتے ہو ،جو بھی دیتے ہو اس کے ساتھ اپنی بہن کو تحفہ کے طور پر ایک تلوار بھی لازمی دو تاکہ اگر کوئی بھی لوجہادی آپ کی بہن کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھے تو آپ کی بہن اس کا گلا کاٹ کرکے ماں بھارت کے چرنوں پر سنبھلنے کی طاقت رکھ سکے ۔
سادھوی نے یہ بات کرناٹک کے کسارگوڈ ضلع میں وشو ہندو پریشد کی طرف سے منعقد پروگرا م میں کہی ہے جس میں تقریبا 10000ہندوسماج کے لوگ شریک تھے ۔انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق آئی پی سی کی دفعہ 295(اے)153 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔