ویلفیئر پارٹی آف انڈیا آئی اے ایم یو کی حمایت میں ،جناح کی تصویر پر اعتراض اور اے بی وی پی کی غنڈہ گردی کی سخت مذمت

نئی دہلی(ملت ٹائمز
ہندو جاگرن منچ اور اے بی وی پی کے شر پسندوں کے ذرےعہ علی گڑھ مسلم ےونیورسیٹی کےمپس مےں لاٹھےوں اور ڈنڈوں کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش اور پھر پولس کے ذرےعہ علی گڑھ کے طلباءکی ےکطرفہ لاٹھی چارج کی وےلفےئر پارٹی آف انڈےا نے شدید مذمت کی۔
وےلفےئر پارٹی آف انڈےا کے قومی صدر ڈاکٹر سےد قاسم رسول الےاس نے اےک پرےس بےان مےں کہا کہ 70,80سال تک محمد علی جناح صاحب کی ےہ تصویر علی گڑھ مسلم ےو نیورسیٹی مےں اور تصویروں کے ساتھ آویزہ اس پر بی جے پی کے اےم اےل اے کا اشتعال انگےزاور قابل اعتراض بےان اور اس پر اے بی وی پی اور ہندو جاگرن منچ کی اشتعال انگےزی انتہائی قابل مذمت ہے۔ افسوسناک بات ےہ ہے کہ جب تک ےہ افراد شر پھےلاتے رہے پولس خاموش تماشائی بنی رہی اور جب علی گڑھ کے طلبا نے اسے روکنے کی کوشش کی تو پولس نے ان پر لاٹھی چارج کردےا، آنسوں گےس کے گولے داغے اور ہوائی فائےر کےا۔ پولس اور انتظامےہ کا ےکطرفہ اور جانبدارانہ روےہ ےہ ظاہر کرتا ہے کہ پولس پوری طرح رےاستی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔
وےلفےئر پارٹی آف انڈےا ےوپی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ رےاست کی پر امن ماحول اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ نہ کرے، اےسے عناصر سے سختی سے نمٹے۔ رےاست مےں پولس اور انتظامےہ کو ےکطرفہ، جانبدارانہ روش کو باز رکھے اور تعلیمی اداروں کے ماحول کو پرا گندہ اور خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے۔