دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کااجلاس ، تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے پر غوروخوض،ملک کے حالات پر بھی تبادلہ خیال

ملک کے موجودہ حالات ، طلاق ثلاثہ کے بعد بابری مسجد جیسے مسائل پر سپریم کورٹ میں جاری متواتر بحث و جرح کے درمیان منعقد دورزہ اس اجلاس میں اس نوعیت کے مسائل پر غوروفکر کرنے کی خبر ملی ہے۔
دیوبند (سمیر چودھری)
دارالعلوم دیوبند کی ہیئت حاکمہ مجلس شوریٰ کادورزہ اجلاس آج صبح سے ادارہ کے مہمان خانہ میں شروع ہوا،جس میں ملک کے مو¿قر اراکین شوریٰ شرکی ہوئے۔ قابل ذکر امر یہ ہے اس مرتبہ شوریٰ کے اجلاس میں گزشتہ شوریٰ کی میٹنگ میں منتخب کئے گئے تمام نئے اراکین شوریٰ نے شرکت ،جن کاااستقبال اور تعارف کرایا گیا۔بعد ازیں تعلیمی پورٹ پیش کی گئی اورطلباءکے داخلوں وغیرہ کو لیکر تجاویز سامنے رکھی گئی۔واضح رہے کہ عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں شعبا المعظم کی وسطی تاریخوں میں تعلیمی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوتاہے۔ جس میں اراکین شوریٰ شرکت کرکے ادارہ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے علاوہ ادارہ کی ہمہ جہت ترقی اور طلباءکی سہولیات کے علاوہ دیگر اہم امور پر غور خوض کرکے باہمی اتفاق و اتحاد سے اہم تجاویز منظورکرتے ہیں،حالانکہ یہ میٹنگ خالص تعلیمی ہوتی مگر اس سال کارکنان کے مسلسل اسرار پر تنخواہوں کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کی خبر آئی ہے۔ ملک کے موجودہ حالات ، طلاق ثلاثہ کے بعد بابری مسجد جیسے مسائل پر سپریم کورٹ میں جاری متواتر بحث و جرح کے درمیان منعقد دورزہ اس اجلاس میں اس نوعیت کے مسائل پر غوروفکر کرنے کی خبر ملی ہے۔ حالانکہ ادارہ کی جانب سے ابھی کوئی ریلیز جاری نہیں کی گئی ہے ۔ آج کی میٹنگ میں قائم مقام ناظم تعلیمات مولانا افضل کیموری نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی ۔ دو روزہ اس اجلاس کا اختتام آج ہوگا،جس کے فیصلوں کا علماء،میڈیا اور ادارہ کے کارکنان کو شدت سے انتظار ہے۔ دریں اثناءنئے اراکین شوریٰ رکن پارلیمنٹ مولانا سرار الحق قاسمی، مولانا محمود حسن،ماسٹر سید انظر میاں حسین،مولانانظام الدین خاموش کاتعارف پیش کرتے ہوئے استقبال کیاگیا۔ علاوہ ازیں مولانا غلام محمد وستانوی،مولانا عبدالعلیم فاروقی،مولانا اسماعیل مالیگاو¿ں،مولانا احمد خانپوری،حکیم کلیم اللہ علی گڈھی،مولانا رحمت اللہ کشمیری،مولانا انوارالرحمن بجنوری،مولانا اشتیاق کے علاوہ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر المدرسین مفتی سعید پالنپوری نے شرکت کی۔