افریقہ میں ایک پانچ سالہ بچے نے چندماہ میں ناظرہ قرآن مکمل کرلیا ۔جانیئے کون ہے یہ ہونہار بچہ اور یہ کیسے ہوا ممکن ؟

یہ بچہ شروع سے ذہین رہا ہے، اس کی والدہ کا بھی اس میں خصوصی کردار ہے جنہوں نے بہتر تربیت کی اور ان کے قرآن پڑھتے وقت یہ بھی ہمیشہ ساتھ رہتاتھا ۔ علاوہ ازیں وہ قرآن کی مختلف آیتوں اور دعاﺅں کو مستقل یاد کررارہی تھیں

لوساکا۔ زامبیا (ملت ٹائمز)
قرآن کریم دنیا کی سب سے مقدس اور مسلمانوں کی اہم مذہبی کتاب مانی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسی کتاب کو پڑھا جاتاہے۔ قرآن کریم کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اسے پڑھنے اور حفظ کرنے والے بڑی عمر کے ساتھ انتہائی چھوٹی عمر کے بھی ہوتے ہیں ۔بعض اتنی کمر عمر کے بچے پورے قرآن کریم کو پڑھنے کا شرف حاصل کرلیتے ہیں کہ جس عمر میں کسی اور کتاب کے پڑھے جانے کے بارے میں تصور کرنا بھی محال ہوتا ہے اور ایسے واقعات کو دیکھ سبھی حیران و ششد رہ جاتے ہیں ۔ ایک ایساہی واقعہ افریقی ملک زامبیا میں پیش آیا ہے جہاں احمد خورشید نام کے پانچ سالہ بچے صرف چند ماہ میں قرآن کریم کا ناظرہ مکمل کرلیاہے ۔کمال کی بات یہ ہے اسکول کی تعلیم جاری رکھتے ہوئے اس بچے نے ناظرہ قرآن مکمل کیاہے۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق احمد خورشید داؤد کے والد جناب مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی باصلاحیت عالم دین ہیں، دار العلوم دیوبند سے فضیلت کرنے کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے ایم اے بھی کرچکے ہیں اور سیاسی ،سماجی ملی اور مذہبی امور پر مستقل لکھتے بھی رہتے ہیں، فلسطین کے حالات پر ان گہرا مطالعہ ہے ۔ مولاناان دنوں زامبیا میں مون ریز ٹرسٹ اسکول میں، شعبہ اسلامیات کے سربراہ اور شیخ الحدیث ہیں۔ فی الحال وہ زامبیا میں ہی مع اہل و عیال مقیم ہیں۔ احمد خورشید بھی وہیں مون ریز ٹرسٹ اسکول میں، گریڈ ون (Grade: One) میں زیر تعلیم ہے۔
مولانا خور شید عالم نے ملت ٹائمز سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اتنہائی کم عمر اور چندماہ کی مدت میں ناظرہ قرآن مکمل کرلینے سے جہاں مجھے بے پناہ خوشی ہے وہیں احمد خورشید کی والدہ ،تمام اہل خانہ اور اسکول کی انتظامیہ نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اسی اظہار مسرت کیلئے اس موقع پر آج ایک مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس میں احمد خورشید داؤد نے مون ریز ٹرسٹ اسکول کے چیرمین اور شیخ طریقت حضرت مولانا قمر الزماں کے خلیفہ: شیخ شاہد متالا صاحب کے سامنے آخری سبق پڑھ کر، قرآن کریم ناظرہ مکمل کیا۔ اس تقریب میں احمد خورشید کے استاذ: شیخ حسن، مفتی نعمان، مون ریز ٹرسٹ اسکول کے اڈمنسٹریٹر مسٹر ابراہیم موانزا، مولانا شاہد گنکات، مولانا ادریس، مفتی آصف اعظمی، مولانا کمال، شیخ موسی، مولانا قاسم، شیخ یاسین، مسٹر اسماعیل، حافظ ابرار احمد وغیرہم نے شرکت کرکے اپنی دعاؤں سے نوازا۔ احمد خورشید کے ختم قرآن کریم کی اطلاع پر، احمد خورشید کے چچا مولانا عبد الصمد ، قاری عبد الاحد صاحب اور مولانا توحید صاحب نے بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے ۔علاوہ ازیں مولانا خورشید داﺅد قاسمی کے دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عزیز احمد خورشید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے اور کامیاب مستقل کی دعاﺅں سے نوازا ہے جن میں مولانا شمس الہدی قاسمی استاذ جامعة اشاعت العلوم اکل کنواں ۔ ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی ۔مرکز المعارف دہلی کے انچارج مولانا حفظ الرحمن قاسمی ۔ بصیرت آن لائن کے ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی۔ ملت ٹائمز کے فیچر ایڈیٹر مولانا ظفر صدیقی قاسمی۔ مولانا زاہد ناصری وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا خور شید عالم داﺅد قاسمی نے بتایاکہ یہ بچہ شروع سے ذہین رہاہے ،اس کی والدہ کا بھی اس میں خصوصی کردار ہے جنہوں نے بہتر تربیت کی اور ان کے قرآن پڑھتے وقت یہ بھی ہمیشہ ساتھ رہتا تھا ۔ علاوہ ازیں وہ قرآن کی مختلف آیتوں اور دعاﺅں کو مستقل یاد کررارہی تھیں ۔انہوں نے بتایاکہ شاید یہی وہ وجوہات ہیں جس کے سبب اتنی کم عمری اور قلیل مدت میں احمد خورشید نے ناظرہ مکمل کرلیاہے اور اس کا سہرا احمد کے اساتذہ کے ساتھ ان کی والدہ کو بھی جاتاہے ۔

SHARE